Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانآج پاکستانی آئینی تاریخ اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے، بیرسٹر گوہر

آج پاکستانی آئینی تاریخ اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پاکستانی آئینی تاریخ اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے،یہ چاہتے ہیں ہر عدالت ان کے ماتحت ہو۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو ہمیشہ کیلئے محکموم بنایا جائے گا، پاکستان کی آزاد عدلیہ کو حکومتی نمائندگان نے آج جتنی تنقید کا نشانہ بنایا، میاں صاحب نے جو شعر پڑھا اس سے عدلیہ کی توہین کی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں، آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو ہمیشہ کے لیے محکموم بنایا جائے گا، آج پاکستانی آئینی تاریخ اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے، یہ چاہتے ہیں ہر عدالت ان کے ماتحت ہو۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ چند کیسز کی بنیاد پر آئینی بینچ بنارہے ہیں، وزیراعظم پہلی بار ججز کی تقرری کرے گا، یہ کمیٹی بنی تو خورشید شاہ کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا ہے، یہ چند کیسز کی بنیاد پر آئینی بینچ بنارہے ہیں، وزیراعظم پہلی بار ججز کی تقرری کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔