اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ سے منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوگی۔
ایوان صدر میں آج ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق تقریب صبح ساڑھے 8بجے منعقد ہو گی جس میں صدر مملکت بل پر دستخط کریں گے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کیلئے آج ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
