اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیردفاع خواجہ آصف نے سینیٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الحمداللہ 26 آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اب ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا، اقتدار جو اللہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے اور عدلیہ کے قبضے سے واگزار ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان شااللہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
