ہومپاکستاناگرسینٹر زرقا اغوا تھیں توپھر اغوا کاران کوسینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے،عطا تارڑ کا سوال

اگرسینٹر زرقا اغوا تھیں توپھر اغوا کاران کوسینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے،عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے سینیٹ میں سینیٹر زرقا کی غیر حاضری پر بڑا سوال اٹھا دیا۔

اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ سینیٹرزرقا کواغوا کیا گیا اور کوزدوکوب کرنے کے ساتھ رشوت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سینٹرزرقا کے بیٹے کواغوا اور تشدد کیا گیا، سوال توبنتا ہے کہ اگرسینٹرزرقا اغوا تھیں توپھر اغوا کاران کوسینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے؟۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ درست کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔