اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کردیا اور ووٹنگ کی تحریک کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے لابیز اور گیلری کو خالی کروانے کے بعد دروازے بند کر وا دیئے ۔جس کے بعد بل کی شق وارمنظوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایوان میں موجود پی ٹی آئی ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
قبل ازیں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تو قائد ایوان اسحاق ڈار نے ایوان میں وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی اور اس تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب میں کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر اسپیکر کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی میں بغور اس کا جائزہ لیا گیا ہے، اس بل کو ضمنی ایجنڈے میں دیا گیا ہے لہذا اس کو ٹیک اپ کیا جائے۔
اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئنی ترمیم پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کردیا، جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کو اٹھارھویں آئینی ترمیم میں پیش کیا گیا، اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کو شفاف بنانے کے لیے طریقہ کار پیش کیا گیا تھا اور اس پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی۔
سب نیوز لائیو،سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا عمل شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
