Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانافغانستان کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

افغانستان کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

تاشقند ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں۔

انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہورہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی ، تجارت کے لیے اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہاہے۔دہشت گردی کیسارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایاجارہاہے، پاکستان نے موقف واضح طور پر پیش کیا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالا ت بہتر نہیں ہوسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔