اسلام آباد، مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی زیر نگرانی جڑواں شہروں کے تا جروں کو ویکسین لگانے ے لیے تنظیم کے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ویکسنیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جس میں سینکڑوں تاجروں نے کرونا سے بچائو کے لیے ویکسین لگوائی
اس موقع پر محمد کاشف چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرراجہ ضیاء احمد ،چوہدری جاوید اختر ،ملک صفت محمود ،خالد ستی ،ملک بہاول اعوان ،حاجی اللہ رکھا و دیگر عہدیداران بھی مو جو د تھے ۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا بیماری پر قابو اور معیشت کے بچاو کیلئے تمام تاجر ویکسین لگوا کر اپنے آپ اور کاروباروں کو محفوظ بنائیں، ملک بھر کے تاجر و شہری ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ خود بھی اور عوام کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کر یں ، اس موقع پر انھوں نے حکو مت سے مطالبہ ملک میں لاک ڈاون کی بجائے بازاروں میں بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کا انتظام کیا جا ئے، معاشی مشکلات کا شکارتاجر بازار و معاشی سرگرمیاں بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔
