اسلام آباد،وزارت تجارت ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کمیٹی کے الیکشن 2021 میں ” ہمارا پینل ” کا کامیاب پاور شو ،ایک ہزار سے زائد ممبران، پراپرٹی ڈیلرز، ڈیویلپرز، انویسٹرز اور تاجروں نے شرکت کی۔ اسلام آباد کے ممتاز بزنس گروپ لینڈ سٹاک کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس میں حاضرین نے ہمارا گروپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ پاور شو میں صدر سوسائٹی کے امیدوار محمد حنیف خان، نائب صدر کے امیدوار سردار شفیق ودیگر نے خطاب کیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف بزنس مین ملک اسماعیل نے سر انجام دیے۔ محمد حنیف خان نے کہا کہ سوسائٹی تباہ حالی کا شکار ہے، ممبران مایوس ہیں، ہم الیکشن جیت کر سوسائٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ممبران کی مایوسی دور کریں گے۔ ممبران کو پلاٹس کے قبضے دیں گے، منشور پر عملدرآمد کر کے سوسائٹی میں حقیقی تعمیر وترقی کریں گے۔ مشاورتی اجلاس میں میسرز لینڈ سٹاک کے منیر اختر، علی محمود، تنویر محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک نوید شہزاد نے کی جبکہ نعت رسول مقبول وقاص قادری نے پڑھی۔ سٹیج پر ہمارا گروپ کے صدر کے امیدوار محمد حنیف خان، نائب صدر کے سردار شفیق، سیکرٹری کے شاہد عالم، فنانس سیکرٹری کے امراج خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواران رانا عبدالقدیر، بی بی فاطمہ، ظاہر علی، طاہر تنولی، عدنان عباسی، عمر شیخ کا تعارف کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہمارا گروپ کے پاور شو میں ممبران نے سوالات کیے جن کے امیدواران نے جوابات دیے۔ صدر سوسائٹی کے امیدوار محمد حنیف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب ممبران کے ساتھ کھڑا ہوں، اب ممبران بھی ہمارا ساتھ دیں اور 7 اگست کو ہمارا گروپ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ ہمارے گروپ میں نیب ذدہ کوئی نہیں، سب کلئیر لوگ ہیں اور اداروں کی سیکروٹنی میں کلئیر ہوئے ہیں، بہترین ٹیم دے رہے ہیں۔ جیت کر سوسائٹی اور ممبران کے مسائل حل کریں گے۔ سوسائٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے رہیں گے۔ سب سے پہلے ایل او پی پر کام کریں گے، نوٹیفکیشن کے بعد اے جی ایم کریں گے جس میں ممبران کی مشاورت سے سوسائٹی کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ جونہی ہمارے امیدوار کلئیر ہوئے ہیں سوسائٹی میں ھلچل مچ گئی ہے، پلاٹس کے ریٹس میں اضافہ ہوا ہے جس سے ممبران کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ الیکشن ہماری محنت سے منعقد ہو رہے ہیں، مخالفین منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم سوسائٹی کی خدمت، ترقی اور بہتری کے لیے رضاکارانہ طور پر میدان میں آئے ہیں۔ ہم ڈیلیور کریں گے اور ممبران سے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے۔ نیب اور سرکاری ادارے یمارے ہیں، پلاٹس کی صحیح فائلز حاصل کریں گے اور ممبران کو کلیئر کروا کر دیں گے اور پلاٹ دیں گے، پلاٹس کے قبضے دیں گے۔ مخالفین کو اداروں نے نا اہل کیا ہے۔ اداروں نے درست فیصلے کیے ہیں۔ سوسائٹی کے نائب صدر کے امیدوار سردار شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوسائٹی کے اچھے دن آ گئے ہیں، روشنی قریب ہے، گزشتہ چار سال میں ممبران اور سوسائٹی کی حفاظت کے لیے پہرہ دیا ہے۔ ممبران کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ سوسائٹی کی ترقی کے لیے ہمارا گروپ بہترین ٹیم ہے۔ محمد حنیف خان بہترین شخصیت ہیں، سوسائٹی کی تعمیر وترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ممبران کی مشکلات دور کر سکتے ہیں اور سوسائٹی کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ ہمارا گروپ جیت کر سوسائٹی اور ممبران کے مسائل حل کرے گا، 28000 کنال موضع کی تمام تفصیلات سے آگاہ ہیں، ہماری تجربہ کار ٹیم ہے اور ہم سیکھے سکھائے لوگ ہیں۔ سوسائٹی کو ترقی دیں گے، ایک سال میں پلاٹ دیں گے، اے، بی، سی بلاکس کے نان پوزیشنز پلاٹس کے پوزیشنز دیں گے۔ مشاورتی اجلاس میں صوفی جمیل الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ہمارا گروپ کی الیکشن میں کامیابی کے لیے دعا کرائی۔ سٹیج سیکرٹری ملک اسماعیل نے حاضرین کا بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور بہترین تقریب کے انعقاد پر میسرز لینڈ سٹاک کی خدمات کی تعریف کی۔
