جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دوکانیں بند نہیں ہوں گی،سعودی چیمبر آف کامرس نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز کے اوقات میں دوکانیں اور تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا ۔فیصلہ نماز کے بعد دوکانوں پر ہجوم سے بچنے کے لئے کیاگیا تاکہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل ممکن بنایا جاسکے ۔سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس فیڈریشن کی جانب سے دوکانوں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو نماز کے اوقات میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نماز کے اوقات میں دوکانیں اور تجارتی مراکز بند ہونے سے ایک دم لوگوں کا ہجوم دوکانوں اور کاروباری مراکز کا رخ کرتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل کرنا ممکن نہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نماز کے اوقات میں اب کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ وبا سے لوگوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دوکانیں بند نہیں ہوں گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
