لاہور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب چوہدری سرور نے چودھری اورنگزیب کو شعبہ ہاوسنگ انڈسٹری میں عمدہ کارکردگی پر بہترین سی ای او کی حیثیت سے نوازا۔ تقریب کا انعقاد گورنر ہاوس میں ہوا جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چودھری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کامیابی کے اس موقع پر اللہ کے بعد اپنے گھروالوں اور دوستوں کا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے ہر حالات میں میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ای او کلب اعجاز ناصر جنہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی انشا اللہ ہم کامیابی اور انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بہتر کاردگی دیکھانے والے چودھری اورنگزیب کو سونیئر سے بھی نوازا گیا۔
چوہدری اورنگزیب کو شعبہ ہاوسنگ انڈسٹری میں عمدہ کارکردگی پر بہترین سی ای او کی حیثیت سے نوازدیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
