Friday, February 27, 2026
ہومپاکستان(ن) لیگ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرا دی

(ن) لیگ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرا دی

لاہور(آئی پی ایس )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کروا دی گئی۔ قراردادمسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتاہے۔ حکومت ایک ماہ میں دو بارغریب کی جیب پرڈاکہ ڈال رہی ہے۔ وفاقی حکومت پیٹرول پرٹیکس لیویزمیں بھی کئی گنااضافہ کرچکی ہے۔ پاکستان میں اس وقت خطیکاسب سیمہنگاپیٹرول فروخت کیاجارہاہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول121کالیٹرفروخت ہورہاہے۔ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کے تمام سابق وزراخزانہ کی ریکارڈتوڑدیے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔