Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا 15 اکتوبرکو احتجاج ملکی مفاد میں نہیں ، مصطفی کمال

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبرکو احتجاج ملکی مفاد میں نہیں ، مصطفی کمال

کراچی (آئی پی ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا15اکتوبرکواحتجاج ملکی مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کا دشمن یہاں استحکام نہیں آنے دینا چاہتا۔
کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس نیوز کے دوران انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کےلیے وفودآرہے ہیں، ملک ہے توہماری سیاست اور جمہوریت ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے کسی کو منع نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اپنے مفاد کیلئے ملک کا نام خراب کرنا غلط ہے، پاکستان کے چیلنجز کا سب کو پتہ ہے ،مصطفی کمال یہ ملک ،ادارے ہیں توہم چین سےسانس لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کا15اکتوبرکواحتجاج ملکی مفاد میں نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری سیاست ملکی وقاراورسالمیت سے بالاتر نہیں، پاکستان کی سیاست پر اندر سے حملہ کیا جارہاہے، پی ٹی آئی نےریاست کےخلاف مہم کواستعمال کرنا شروع کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔