Thursday, October 17, 2024
ہومدنیاچین جدیدیت کیلئے سنگاپور سے تعاون بارے تیار ہے، چینی وزیر اعظم

چین جدیدیت کیلئے سنگاپور سے تعاون بارے تیار ہے، چینی وزیر اعظم

وینٹیان(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین جدت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔وینٹیان میں مشرقی ایشیا تعاون سربراہ اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے ہم منصب لاؤرنس وانگ سے ملاقات میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایک عرصے سے چین اور سنگاپور کے رہنما قریبی اور اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رکھے ہوئے ہیں،اس کے ساتھ طویل المدتی مفادات سے متعلق تزویراتی امور اور ترقیاتی منصوبوں بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا دوطرفہ تعلقات کا فروغ چین اور سنگاپور کیلئے ایک منفرد فائدہ اور اہم ضمانت ہے۔ چین تزویراتی روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے، بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو درست سمت میں لے جانے کا خواہاں ہے۔چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین ترقی میں ہم آہنگی بڑھانے اور اعلیٰ معیار اور دور اندیشی کے ساتھ اپنے ہمہ جہت تعاون کی رہنمائی کے لئے سنگاپور کے ساتھ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ مشترکہ ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہئے۔ جدید مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہئے۔اس موقع پر سنگاپور کے وزیراعظم لاؤرنس وانگ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور اور چین کے تعلقات کے فروغ کی رفتار مستحکم ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون بارے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔