اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کیغم میں برابرکی شریک ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، دشمن قوتوں کوبرادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانیکی اجازت نہیں۔ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کررہاہے، افسوسناک واقعے کی تحقیقات کیلئے تمام کوششیں بروئے کارلائی جائینگی۔
پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
