Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت 24 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گی کہاں چیف جسٹس کی حلف برداری ہونی ہے، وزیر قانون

حکومت 24 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گی کہاں چیف جسٹس کی حلف برداری ہونی ہے، وزیر قانون

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت 24 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گی کہ کس مقام پر چیف جسٹس کی حلف برداری ہونی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلیے ڈیڈ لائن 24 اکتوبر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہمیشہ سے تقرر سے ایک دو دن پہلے ہی کیا جاتا ہے، قاضی فائز عیسی کا نوٹیفکیشن نگراں حکومت کی آمد کے پیش نظر کچھ پہلے کیا گیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں قانونی ماہرین کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ آئینی ترمیم 25 اکتوبر کے بعد بھی ہوسکتی ہے اور دو ماہ بعد بھی ہوسکتی ہے۔ چار پانچ آئٹمز پر گفتگو جاری ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جلدی ہے؟ اب تو ڈیڑھ مہینہ ہوگیا۔ ججز کی تعیناتی کسی زمانے میں گورنر جنرل، کبھی صدر اور کبھی مارشلا ایڈمنسٹریٹر کرتے رہے ہیں۔ امریکا میں ججز کی تعیناتی کا اختیار صدر کے پاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔