Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزشنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن اجلاس:کلب روڈ پر واقع شادی ہالز ،ہوٹلز میں 14 تا 16 اکتوبر تک ہونے والی تمام پرائیویٹ تقریبات منسوخ

شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن اجلاس:کلب روڈ پر واقع شادی ہالز ،ہوٹلز میں 14 تا 16 اکتوبر تک ہونے والی تمام پرائیویٹ تقریبات منسوخ

اسلام آباد (سب نیوز )شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کے پیش نظر انتظامات جاری، کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز میں 14 تا 16 اکتوبر کے دوران ہونے والی تمام پرائیویٹ تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،شہر کے دیگر مقامات پر واقع شادی ہالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس معمول کے مطابق ہر طرح کی تقریبات کے لئے کھلے رہے گے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز کے مالکان اور منیجرز کو نوٹسسز جاری کردئیے۔فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بہترین انعقادکیلئے کیاگیا-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔