کالعدم فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندےکی ہوشروبا کال منظر عام پرآگئی ،
دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ۔
خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ،
دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا :”یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہاہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا” “میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں”
خارجی طارق محمود نے کہا کہ ” سارے ایک ہو جائیں چاہےوہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یاجوطالبان ہیں اوروہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں”،” پنجابی اور دوسری قوموں کواپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں”
دفاعی ماہرین نےخفیہ کال پر تجزیے میں کہاکہ: “یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے””خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کے گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے”
دفاعی ماہرین کے مطابق خفیہ کال میں لسانیت اور قومیت کو بھڑکانے اور غیر پشتونوں کیخلاف اتحاد پر زور دیا گیا ،یہ کال پشتون قبائل میں عسکری اور غیر عسکری قوتوں کو یکجا ہو کر ریاست پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی ترغیب ہے،کالعدم پی ٹی ایم معصومیت کا ڈرامہ رچاکر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پی ٹی ایم اور فتنتہ الخوراج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
کالعدم فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندےکی ہوشروبا کال منظر عام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
