Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور روس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہو گیا

پاکستان اور روس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد،پاکستان اور روس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہو گیا، 2.5ارب ڈالرلاگت کے منصوبے کے معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم اور روس کی وزارت توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ ہو گیا، کراچی سے لاہور تک تقریبا 1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی، معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا، آج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ منصوبے پر 2.5ارب ڈالرلاگت آئے گی اوریہ 2023 تک مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نارتھ سے ساتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے۔ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی، مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام کریں گی، منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا۔ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔اس موقع پر روسی وفد کے سربراہ الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، وفد یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔