Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانآزاد کشمیر میں وفاقی وزرا کی گاڑیوں پر پتھرائو، گارڈز کی ہوائی فائرنگ

آزاد کشمیر میں وفاقی وزرا کی گاڑیوں پر پتھرائو، گارڈز کی ہوائی فائرنگ

مظفرآباد، مسلم لیگ ن کے رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں نامعلوم افراد نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی گاڑی پر پتھرا ئواور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کیلئے ہر جماعت جلسے جلوسوں کا انعقاد کررہی ہے اور جس میں مرکزی قائدین بھی شرکت کررہے ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر مراد سعید لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں انتخابی مہم کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھرائو اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید، علی امین گنڈا پور کے ہمراہ حلقے میں جارہے تھے کہ پہاڑوں سے پتھرا ئوشروع ہوگیا جب کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی مراد سعید کے قافلے میں شامل گاڑی پر بھی لگی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا کی آمد پر ڈنڈا بردار لوگ بھی شاہراہوں پر موجود تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل فاروق حیدر نے مراد سعید کو اپنے حلقے میں آنے سے متعلق دھمکی دی تھی۔واقعے کی بعد سے جہلم ویلی روڈ مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے گارڈز نے پرامن لوگوں کو تشدد کیا جبکہ موبائل بھی چھینے۔ایک اور واقعے میں سراں کے مقام پر بچوں نے وفاقی وزرا کے قافلے پر ٹماٹروں کی بارش کر ڈالی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔