Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانسعودی سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، وزیراعظم کل عشائیہ دیں گے،شیڈول جاری

سعودی سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، وزیراعظم کل عشائیہ دیں گے،شیڈول جاری

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کردیا گیا، وفد آج پاکستان پہنچے گا، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی اعلی سطح سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سعودی وفد پاکستان میں دو راب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔سعودی وفد کے لیے عشائیہ میں وفاقی وزرا کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا، عسکری حکام سے سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ رانڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آوٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا۔ مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے۔ سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔
سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔ سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔