Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانسیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

تربت (آئی پی ایس )سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔فورسز نے 280کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔