اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے )کے نومنتخب عہدیدران نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب صدر پارلیمانی ایسوسی ایشن صدیق ساجد اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان، میڈیا اور سول سوسائٹی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بہتر رابطہ کاری اور معاونت کی بدولت عوام کو باخبر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے، امید ہے نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ طریقے سے ادا کرینگے۔ ملاقات میں پی آر اے کے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل،کاشف رفیق، اورنگزیب کاکڑ اور رانا طارق بھی موجود تھے۔
