Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانموٹروے پولیس ، ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مالک کے حوالے

موٹروے پولیس ، ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مالک کے حوالے

اسلام آباد(آئی پی ایس )موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کیش مالک کے حوالے کردیئے ۔ابراہیم اسلام آباد سے پشاور کی جانب سے موٹر وے سفر کر رہا تھا ۔گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد ڈرائیور نے مذکورہ رقم کے بارے میں موٹروے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔موٹروے پولیس کی جانب سے رقم حفاظتی تحویل میں لے لی گئی ۔ حادثے کی وجہ سے ڈرائیور شدید شاک کے عالم میں تھا، حواس بحال ہوتے ہیں موٹروے پولیس نے رقم ڈرائیور کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک کار نمبر AAU 9898جس میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے پشاور کی جانب بذریعہ موٹر وے سفر کر رہا تھا کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔اطلاع پاتے ہی موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی علاالدین اور سب انسپکٹر عاصم احمد موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔حادثے کی وجہ سے ڈرائیور محفوظ رہا لیکن ذہنی طور پر شدید شاک کے عالم میں چلا گیا ۔مدد کے دوران ڈرائیور نے موٹر وے پولیس کی ٹیم کو بتایا کہ اس کے پاس کثیر رقم کیش کی صورت میں موجود ہے ۔صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی علاالدین نے نفری کے ہمراہ رقم کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے بیٹ آفس کے منتقل کردیا ۔بعد ازاں جب ڈرائیور کے حواس بحال ہوئے اور تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کیش ابراہیم کے حوالے کر دیے گئے ۔جس پر اس نے موٹر وے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی اور اس عیادے کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس عوام کی جان اور مال کی حفاظت جاری رکھے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔