Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانقطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،آن ارائیول ویزہ سہولت متعارف

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،آن ارائیول ویزہ سہولت متعارف

کراچی،قطر حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ سہولت متعارف کرادی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گاقطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا۔قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقائدہ تحریری احکامات جاری کردیے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔ قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔بڑوں کے لیے کورونا ویکسینیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسینیشن کی شرط ہوگی۔ آن ارائیول ویزہ کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔