اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے ۔وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر اعطم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم کا دورہ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت ، علا قائی روابط اور سکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ ان میں مصنوعات کی نقل و حمل، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کے مابین تعاون، تجارت ، تعلیم ، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
