Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینیو اے ای نے اسرائیل میں اپنا پہلا سفارتخانہ کھول لیا

یو اے ای نے اسرائیل میں اپنا پہلا سفارتخانہ کھول لیا

دبئی،متحدہ عرب امارت (یو اے ای)نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھولنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال 13 اگست کو بحال ہوئے تھے جس کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی یو اے ای نے تل ابیب میں اپنے سفارتحانے کا افتتاح کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں متحدہ عرب امارات(یو ایے ای)کا سفارتخانہ تل ابیب میں کھولا گیا ہے جو تل ابیب سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں قائم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفارتخانے کے افتتاح کی تقریب میں نئے اسرائیلی صدر اور اماراتی سفیر بھی شریک تھے جنہوں نے سفارتخانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو تاریخی قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔