Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزایران نے اسرائیل پر حملے کیلئے کون سے میزائل استعمال کیے؟

ایران نے اسرائیل پر حملے کیلئے کون سے میزائل استعمال کیے؟

تہران : ایران نے منگل کی شب اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے جن کے بارے میں تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد رائے سامنے آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے، شہاب 3 کی اقسام عماد یا غدر کے ٹکڑے ویڈیوز میں قابلِ شناخت ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ خیبر شیکان جیسے ماڈل استعمال کیے جانے کا امکان زیادہ ہے اور بہت کم امکان ہے کہ حملے میں فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کیا گیا ہو۔

اس حوالے سے اسلحہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح میزائل ایران کا نیا بیلسٹک میزائل ہے، فتح میزائل کے استعمال سے ایران بہت کچھ کھو بھی سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فتح کو استعمال کیا گیا تو اسرائیل کو اس کی صلاحیت کا پتا چل سکتا ہے، یہ بھی امکان ہے کہ فتح میزائل استعمال کیا گیا ہو مگر وہ ناکام رہا ہو، ہوسکتا ہے ایران فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کرنے کا محض پروپیگنڈا کر رہا ہو۔

ماہرین نے مزید کہا کہ فی الحال تصاویر واضح نہ ہونے کے باعث میزائل کا حتمی ماڈل نہیں بتایا جاسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔