اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ہمارا ریکارڈ لے گئی ہے،
ہم نے ریکارڈ فراہم کرنے کی ایف آئی اے کو درخواست کی ہے ،
کچھ دن میں ریکارڈ مل جائے گا تو جواب دے دیں گے۔۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔