Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزجسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے

اسلام آباد (سب نیوز) جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رُکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رُکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے، اس 2 رُکنی بینچ کو کورٹ روم چھ میں کیس سننے تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔