Wednesday, October 2, 2024
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما ئو ں کا اہم اجلاس طلب کرنے کی تردید کردی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما ئوں کا اجلاس طلب کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ رسیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

، اجلاس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔