Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزآرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری، کاپی جسٹس منیب اختر کے سامنے رکھنے کی ہدایت

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری، کاپی جسٹس منیب اختر کے سامنے رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری،رجسٹرار کو حکمنامہ کی کاپی جسٹس منیب اختر کے سامنے رکھنے کی ہدایت،حکم نامے کے مطابق رجسٹرار جسٹس منیب اختر سے بنچ کا حصہ بننے کی درخواست کریں، جسٹس منیب اختر انکار کریں تو ججز کمیٹی نیا جج بنچ میں شامل کرے گی۔جسٹس منیب اختر نے آج کمرہ عدالت نمبر تین میں بینچ کی سربراہی کی ، جسٹس منیب اختر دیگر ججز کیساتھ ٹی روم میں بھی موجود تھے، رجسٹرار حکمنامے کی کاپی جسٹس منیب اختر کو فراہم کرے،رجسٹرار جسٹس منیب اختر کو بینچ میں شمولیت کی درخواست کرے، جسٹس منیب اختر کی بینچ میں عدم شرکت پر بینچ از سر نو تشکیل دیا جائیگا، مقدمے کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔