اسلام اباد(آئی پی ایس )اسسٹنٹ کمشنر رورل کا مویشی منڈی کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رورل زون زخرف فدا ملک نے ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی قائم مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو افراد کو حراست میں لے کر قانونی کرروائی کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر زخرف فدا ملک کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ عام بازاروں سے زیادہ ہوتا ہے اسلئے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اے سی رورل کا مویشی منڈی کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو افرادگرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
