Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے تھے، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔