Sunday, December 22, 2024
ہومدنیاجاسوس نے مصافحہ کرتے ہوئے خاص مادہ حسن نصر اللہ کے ہاتھ پر لگایا اور پھر؟ اہم انکشاف

جاسوس نے مصافحہ کرتے ہوئے خاص مادہ حسن نصر اللہ کے ہاتھ پر لگایا اور پھر؟ اہم انکشاف

بیروت( آئی پی ایس) اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے متعلق ایک سعودی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر کی رپورٹ اسرائیلی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے جس میں سعودی ٹی وی چینل ’’الحدث کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایک مشکوک شخص نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے مصافحہ کیا جس سے ان کے ہاتھوں پر ایک خاص مادہ (پینٹ) لگا، جس کے بعد اسرائیل انہیں ٹریک کرنے میں کامیاب ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی لاش جب نکالی گئی تو ان کے جسم پر زخم کے نشانات موجود نہیں تھے جس سے تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی بمباری کی تو نصراللہ خراب ہوادار مقام پر موجود تھے، جس سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے وہ شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی بمباری سے ایسی گیسوں کا اخراج ہوا کہ دھواں کمرے میں بھر گیا تھا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملے میں نصر اللہ کے ساتھ ان ک 20 ساتھی بھی مارے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔