نیویارک (سب نیوز) نیویارک میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر “آسمان میں لکھی چین
کی میری کہانی ” کی خصوصی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی، چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اس تقریب میں تقریباً سو مہمانوں نے شرکت کی جن میں امریکہ کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور کئی کالجوں اور جامعات کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندے شامل تھے۔
جارج بش فاؤنڈیشن برائے یو ایس چائنا ریلیشنز کے صدر اور سی ای او ڈیویڈ فائرسٹین نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ اور چین اقتصادی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، بہت سے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے، اور باہمی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو امریکہ چین تعلقات کی تعمیری اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہیے کیوںکہ امریکہ اور چین کے مضبوط تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔
واشنگٹن اسٹیٹ ہائی اسکول کے طلباء کے نمائندوں نے جو حال ہی میں چین سے امریکہ واپس پہنچے ہیں ، بیجنگ میں “چین-امریکہ دوستی یوتھ واکنگ ٹوگیدر” نامی چینی -امریکی نوجوانوں کی سرگرمی میں حصہ لینے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ انتہائی ناقابل فراموش تھا اور صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان کے ساتھ انہیں روبرو ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ چین کے دورے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔انہوں نے امید کا بھی اظہار کیاکہ مستقبل میں چینی طلباء کے ساتھ ملاقات کے مزید مواقع ملیں گے تاکہ باہمی افہام و تفہیم کو بڑھایا جا سکے۔
سیلم سٹیٹ یونیورسٹی، کین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف تلسا اور امریکہ کی دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں نے چین میں اپنے مطالعاتی تجربات کے بارے میں گفتگو کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا ۔
امریکہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین، جاپان، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور سمیت 70 ممالک اور خطوں کے 1,255 ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کی میڈیا کوریج کی ۔