Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزنئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔۔

انہیں رواں ماہ تئیس ستمبر کو انٹرسروسز انٹیلی کے نئے ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،

وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے پہلےجی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں۔۔

وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہی۔۔

وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں،

وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔