Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزمخصوص نشستوں کا کیس: وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف کیکہنے پر اپلوڈ ہوا، رجسٹرار کا چیف جسٹس کو جواب

مخصوص نشستوں کا کیس: وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف کیکہنے پر اپلوڈ ہوا، رجسٹرار کا چیف جسٹس کو جواب

اسلام آباد(سب نیوز )مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججز کے وضاحتی حکم نامے کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے 9 سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بھجوادی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 14ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی اور اس حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سے 9 سوالات کے جواب طلب کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کو بھجوائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر کوئی کازلسٹ جاری نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے کسی کمرہ عدالت میں ان درخواستوں پرسماعت نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب میں کہا ہیکہ ججز کے کسی چیمبر میں بھی ان درخواستوں پر بیٹھنیکے بارے میں معلومات نہیں۔ ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے سے پہلے فائل رجسٹرار آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے کہا ہیکہ وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف آفیسر کے کہنے پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوا۔واضح رہے کہ چند دن قبل سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کیکیس میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا تھا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اکثریتی ججز نے لکھا کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے جب کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔