نیویارک(آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران محمد یونس نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو تصویری کتاب آرٹ آف ٹرم تحفے میں دی۔واضح رہے کہ شہباز شریف 5 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت اور دوست ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔وزیرِاعظم کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔انہوں نے نیویارک روانگی سے قبل لندن کے کلینک میں اپنا طبعی معائنہ بھی کر ایا۔
بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کتاب تحفے میں دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔