سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی گئی، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔
کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد 7 روز میں تفصیلی رپورٹ تیار کر کے صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی۔
واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سوات مالم جبہ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے، خوش قسمتی سے حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔
سوات: سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔