Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں جلسے کے لئے درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں جلسے کے لئے درخواست دائر کردی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے ہائی کورٹ راولپنڈی بینج میں درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کل پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل نے ہائی کورٹ بینچ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے تاہم جواب نہیں دیا جارہا۔ آئین کے تحت پرامن سیاسی جلسہ ہمارا قانونی حق ہے۔ لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک منڈی میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔ انتظامیہ کے احکامات کی پابندی کریں گے اور 28 ستمبر کو پرامن جلسہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔