Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور کویت کا علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ

پاکستان اور کویت کا علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی کویت کے ولی عہد سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ،
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
وزیراعظم پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔