Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومدنیابرطانوی وزیراعظم کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

برطانوی وزیراعظم کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

لندن(آئی پی ایس)برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے برطانوی شہریوں کو فوری لبنان چھورنے کی ہدایت کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لئے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ڈیفنس سیکرٹری جان ہیلی کی زیر صدارت کوبرا میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دو بحری جہاز پہلے ہی خطے میں موجود ہیں جو انخلا میں مدد کریں گے۔

رائل ایئر فورس کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز کو بھی تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔