Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزٹیکسلا میں مسافر گاڑی پر ڈمپر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

ٹیکسلا میں مسافر گاڑی پر ڈمپر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

واہ کینٹ: راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں مسافر گاڑی پر ریت سے بھرے ڈمپر کے الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ بیریر نمبر 2 واہ کینٹ میں پیش آیا جہاں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں دو شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

متاثرہ مسافر وین میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ٹیکسلا پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔