Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانعارف علوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت

عارف علوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت

لاہور(آئی پی ایس ) سابق صدر عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی جس میں مجوزہ آئینی ترمیم اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔سابق صدر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور پہنچے جہاں ان کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت کے دیگر رہنماوں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کے ساتھ ان کے رابطے رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور اس کی قیادت کے خلاف ہونے والی بعض کارروائیوں کی مذمت بھی کرتی رہی ہے۔بعد ازاں عارف علوی نے جماعت اسلامی کے امیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تو پنجاب میں بھی مسنگ پرسنز کی کیفیت موجود ہے جس طرح بلوچستان میں چل رہا تھا، اب نتیجہ یہ ہوا کہ پنجاب سمیت سارے پاکستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ پھیل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میری فوج پر جھوٹا الزام لگ رہا ہے، کئی تجزیہ نگار بیٹھ کر کہتے تھے کہ فوج نے یہ کیا فوج نے وہ کیا مگر میری فوج ریاست کا ایک ستون ہے، میں نہیں چاہتا ہوں کہ میری فوج کا کسی کے ساتھ تنازع ہو۔عارف علوی نے بتایا کہ پچھلی دو تین سال کی جو حکومت ہے وہ اصلی نہیں ہے، اس کی جڑیں عوام میں نہیں ہیں، کووڈ کے دوران جب عمران خان نے نیت کی کہ لاک ڈان نہیں کیا اور لوگوں نے بھی اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا۔

سابق صدر نے کہا کہ معیشت کی بات یہ ہے کہ 15 فیصد پر قرضہ لیا جارہا ہے مگر یہ جو آئین کی قدغن کا بل ہے یہ انتہائی خطرناک ہے، اس کے اندر دھوکا دہی کے طریقہ کار کو آزاد کیا جا رہا ہے، لوگ اغوا ہورہے ہیں، میں مولا فضل الرحمن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بل میں رکاوٹ کی، میں سمجھتا ہوں کہ اس پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ آئینی ترمیم کرے۔ان کے مطابق لوگ غائب ہورہے ہیں، اتنا ظلم ضیا الحق یا پرویز مشرف کے زمانے میں بھی نہیں تھا، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں جو مرضی آئے کرلیں، لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے، یہ اسی مجبوری میں یہ بل لائے ہیں کہ عمران خان کی گرفت مضبوط کیا جائے، میں لوگوں سے کل جلسے میں پر امن طریقے سے آنے کی اپیل کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔