Friday, September 20, 2024
ہوماسلام آبادایجنٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نئے ایس او پیز جاری

ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے نئی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے ایکسائز آفس نے ایس او پیز جاری کر دی

اگر گاڑی کا مالک گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے خود تشریف لا نہیں سکتا تو جس شخص کے زریعے بھی ڈاکومنٹیش کروائی جائے آس شخص کو اتھارٹی لیٹر یا بائیو میٹرک تصدیق (متعلقہ شخص کا نام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کروا کر بائیو میٹرک) جاری کرے آگر گاڑی مالکان رجسٹریشن کارڈز کی وصولی کے لئے خود ایکسائز آفس تشریف نہیں لائے تو رجسٹریشن کارڈ وصولی کرنے والے کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ڈائریکٹر ایکسائزبلال اعظم کے مطابق اسلام آباد ایکسائز آفس نے Door Step پالیسی کے تحت گھر یا آفس میں بھی گاڑی کی نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی مہیا کر رکھی ہے جسے شہری استفادہ حاصل کر سکتے ہیں

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں پارکوں اور اہم شاہراہوں پر ایکسائز موبائل وین سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے ،گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن اپلائی بھی کیا جا سکتا ہے ، شہریوں سے اپیل ہے ایکسائز آفس گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت سرکاری فیس کی وصولی کے بعد چلان ٹکٹ جاری کرتی ہے جس پر سرکاری فیس کی تمام تر تفصیلات کا اندراج ہوتا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔