Saturday, December 21, 2024
ہومدنیاچین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

چین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے اور اس واقعے سے خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافہ ہونے پر خدشہ رکھتا ہے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا صحیح معنوں میں تحفظ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔