Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانکوئی شک نہیں 26اکتوبرکو اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہونگے، بلاول بھٹو

کوئی شک نہیں 26اکتوبرکو اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہونگے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں 26 اکتوبر 2024 کو اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ نہ پارلیمنٹ صحیح چل رہی ہے نہ عدالتی سسٹم ، شہیدبھٹو کے قتل کیس میں انصاف کیلئے 50 سال انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 15 فیصد سیاسی کیس ہیں لیکن 90 فیصد وقت لے جاتے ہیں، عام آدمی کا انصاف کاکیس سالہا سال تعطل میں رہتا ہے، ہائیکورٹ میں بھی عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا، پاکستان میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔بلاول کا کہنا تھاکہ میثاق جمہوریت کے تحت ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن رہ گیا، پارٹی منشور کے مطابق نیب اورعدالتی اصلاحات رہ گئیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے میثاق جمہوریت کا وعدہ پوراکرے۔

انہوں نے کہا کہ کون سی دنیا میں عدالت کہتی ہے ٹماٹر، آلو کی قیمت درست کریں گے، دنیا میں کون سی عدالت ڈیم بناتی ہے، یہ سب کام عدالت کرے گی تو عام آدمی کو انصاف کون دلوائے گا، دنیا میں کون سا جج کہتاہے کراچی میں پیداہوا اور ویسا ہی کراچی دیکھنا چاہتا ہوں۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی پی ٹی آئی اپوزیشن میں مثبت کردار اپنائے لیکن پی ٹی آئی قیادت کے بیان نے اپوزیشن جماعتوں اور ہم سے بات چیت کو سبو تاژکیا، پی ٹی آئی قیادت نیایساخوفناک بیان دیا جس میں توہین عدالت، بغاوت کا جرم ہے، پی ٹی آئی نے آج تک وضاحت نہیں دی کہ یہ بیان دیا یا نہیں دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہماریاورن لیگ کیلئے مشکل ہے پی ٹی آئی سے ان کی ان پٹ کے ساتھ آئینی ترمیم پربات کریں، کوئی شک نہیں 26اکتوبر 2024کو اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔