Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے " اگلا اسٹاپ، چین “سرگرمی کا انعقاد

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ” اگلا اسٹاپ، چین “سرگرمی کا انعقاد


اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اسلام آباد اسٹوڈیو نے پاکستان کی کا مسیٹس یونیورسٹی اور دیگر معروف پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر “اگلا اسٹاپ، چین” سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ اس تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے اسلام آباد اسٹوڈیو کی سربراہ، کا مسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سمیت 50 افراد نے شرکت کی۔چائنا میڈیا گروپ کے اسلام آباد اسٹوڈیو کی سربراہ نے پاکستان میں اسٹیشن کے مواصلاتی کام کا تعارف کرایا اور اپنے ذاتی تجربے اور بین الثقافتی بصیرت کی بنیاد پر جائے وقوعہ پر نوجوان پاکستانی طلباء کے ساتھ فعال طور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔

کامسیٹس یونیورسٹی میں چائنا اسٹڈیز سنٹر کی ڈائریکٹر نے کہا کہ چین نے سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملک کو زندہ کرنے اور ہنر کو فروغ دینے کے شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جیسے جیسے چین اپنی اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرے گا، پاکستانی نوجوان بھی چین کی تعلیمی کامیابیوں سے مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر سی جی ٹی این اردو کی تیار کردہ فیچر فلم ” اسٹڈی ان چا ئنا” کو بھی دکھایا گیا، جس کا مقصد پاکستانی طلباء کو مستند، تفصیلی اور سوچ سمجھ کر مدد اور رہنمائی فراہم کرنا تھا، خاص طور پر ان طلباء کے لیے جو چین میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کو نوجوان پاکستانی طلباء کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، جنہوں نے کہا کہ اس ویڈیو نے انہیں چین کی اعلیٰ تعلیم کا ایک حقیقی نقشہ دکھایا اور امید ظاہر کی کہ انہیں چین میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور وہ چین کی ترقی کے سحر کا عملی تجربہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔