Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزنبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لیے زندگی بسر کرنے کا بہترین نمونہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لیے زندگی بسر کرنے کا بہترین نمونہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عید میلاد النبی ﷺ کے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، اور رحمت کا باعث ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے باسعادت کے موقع پر کیا، جو بروز منگل 12 ربیع الاول کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمیں انصاف، محبت، اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس پوری کائنات کے لیے باعثِ رحمت اور مینارہ نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک ایسا مثالی معاشرہ قائم کر سکتے ہیں جو عدل و انصاف اور مساوات پر مبنی ہو، جہاں ہر شخص کو امن و انصاف میسر ہو۔

اسپیکر نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات اور اقدار کے مطابق زندگی بسر کریں گے اور فرقہ واریت، تشدد، اور نفرت کو مٹا کر ایک مضبوط اور متحد قوم بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے، اس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے ہدایت کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عہد کرنا چاہیے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کیلئے توفیق عطا فرمانے اور ملک کو ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔