Thursday, September 19, 2024
ہومدنیااسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، مزید 38 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، مزید 38 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 38 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 38 فلسطیی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

دوسری جانب یمن کےحوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے غزہ، لبنان، عراق اور یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کےعزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے رکن ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی مہم رکوانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

البانیز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی نسل کشی مہم کا خطرہ بیان کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔